ایم کیو ایم شکاگو ویمن ونگ کے زیر اھتمام انٹرنیشنل یوتھ ڈے منایا گیا

متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اھتمام انٹرنیشنل یوتھ ڈے منایا گیا جس میں شکاگو کی یوتھ نے بھر پور شرکت کی پروگرام کے شروع میں سانحہ کوئٹہ میں ھونے والے شہیدوں ، زخمیوں اور کراچی میں ایم کیو ایم کے ماورائے عدالت قتل لا پتہ کارکنان اور اسیروں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئ ایم کیو ایم شکاگو شعبہ خواتین کی انچارج سمیعہ خان نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور انکی آمد کا شکریہ ادا کیا پروگرام کی میزبانی محترمہ ناھید سہیل نے کی پروگرام کا آغاز باسل خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا سید عیان علی نے نعت رسول مقبول پیش کی اسکے بعد ایمشا مشتاق نے تحریک کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی رابعہ خان نے نظم پیش کی محمد طاحہ خان نے یونیٹی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا محترمہ تحریم شاھد انچارج شعبہ خواتین ایم کیو ایم امریکہ نے خطاب کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی چالیس سالہ جدوجہد اور اس دوران درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی ثنا خان نے قائد تحریک کی دارا زی عمر تحریک کو درپیش مسائل شہدا کی مغفرت اور اسیر ساتھیوں کی رھائ اور تحریک کی کامیابی کے لئے دعا کرائ پروگرام کے آخر میں ایم کیو ایم کا مقبول ترانہ ساتھی اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا