پاکستان میں گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور کراچی میں جاری رینجرز کے ظلم و ستم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ شکاگو چیپٹر کے زیرِ اہتمام ڈیون ایوینیو شکاگو پر احتجاجی مظاہرا کیا گیا
پاکستان میں گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور کراچی میں جاری رینجرز کے ظلم و ستم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ شکاگو چیپٹر کے زیرِ اہتمام ڈیون ایوینیو شکاگو پر آج ایک احتجاجی مظاہرا کیا گیا جس میں کارکنان اور ہمدردوں نے بھرپور شرکت کی, مظاہرے کے شرکا ُ نے احتجاجی بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر گرفتار راہنماؤں کی رہائ کے نعرے درج تھے-
شرکائے مظاہرہ کے پرجوش نعروں نے راہ چلتے مقامی لوگوں کو متوجہ کیا اور انہوں نے کراچی میں مہاجروں کے ساتھ روا رلھے جانے والے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا-

مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن جنید فہمی، ایم کیو ایم امریکہ شعبہُ خواتین کی انچارج تحریم شاہد سابق حق پرست رکنِ اسمبلی سہیل یوسف زئ شکاگو چیپٹر کے جوائنٹ انچارج و ارکین چیپٹر کمیٹی سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی